Time 02 نومبر ، 2023
دنیا

جبالیا بمباری پر اسرائیلی فوجی ترجمان کی سفاکیت، امریکی اینکر نے آڑے ہاتھوں لے لیا

اسرائیلی فوجی کمانڈر جبالیا کیمپ پر اسرائیلی حملے میں بچوں اورعورتوں کی ہلاکتوں کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو گیا تاہم اپنی گفتگو کے دوران حماس کمانڈر کی شہادت کی تصدیق سے بھی انکار کردیا— فوٹو: الجزیرہ
اسرائیلی فوجی کمانڈر جبالیا کیمپ پر اسرائیلی حملے میں بچوں اورعورتوں کی ہلاکتوں کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو گیا تاہم اپنی گفتگو کے دوران حماس کمانڈر کی شہادت کی تصدیق سے بھی انکار کردیا— فوٹو: الجزیرہ

جبالیا کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری کے بعد اسرائیلی فوجی ترجمان نے سفاکیت کی انتہا کردی جس پر امریکی ٹی وی میزبان نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسرائیلی ترجمان پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔

امریکی اینکر کے پے در پے سوالوں کے بعد اسرائیلی ترجمان نے جبالیا کیمپ پر خواتین اور بچوں کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہوئے پناہ گزینوں کی شہادت پر کہا کہ یہ تو جنگ کا المیہ ہے، ہم نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ یہاں سے چلے جاؤ۔

اسرائیلی فوجی کمانڈر نے اپنی گفتگو کے دوران حماس کمانڈر کی شہادت کی تصدیق سے بھی انکار کردیا۔

خیال رہے کہ جبالیا کیمپ سے اب تک 50 افراد کی لاشیں نکالی جاچکیں ہیں جبکہ ساڑھے 3 سو زخمی اور سینکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ جبالیا پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں سات یرغمالی بھی مارے گئے۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ پٹی میں رات بھر زمینی آپریشن کے دوران حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید خبریں :