02 نومبر ، 2023
لاہور کے نواحی قصبے رائے ونڈ میں سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا۔
رائے ونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کی سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، زائرین کو شناختی کارڈ ہمراہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
زائرین بسترپر اپنا نام ،فون نمبر اور علاقے کا نام لکھیں گے ، پنڈال میں جانے کیلئے واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں جبکہ سلینڈر لانے پر پابندی ہے۔
میونسپل کارپوریشن کے 200 سے زائد ورکرز ، 3 واشرز گاڑیاں، 2 کمپیکٹرز، 2 چین آرم رول، 2 لوڈر اور 5 چھوٹے بڑے ڈمپرز صفائی آپریشن پر مامور ہیں جبکہ اسموگ کے پیش نظر روٹس پر پانی کے چھڑکاؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ 5 نومبرکو اختتام پذیر ہوگاجبکہ اجتماع کا دوسرا مرحلہ 9 نومبر سے 12 نومبر تک جاری رہےگا۔