Time 03 نومبر ، 2023
دنیا

غزہ میں جاری نسل کشی سے متعلق سچ آخرکار اسرائیلی ترجمان کی زبان پر آگیا

امریکی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم کی ترجمان تل ہینرک سچ بول گئی کہ اسرائیل غزہ میں سویلینز کے سوا کسی کو نشانہ نہیں بنا رہا— فوٹو: فائل
امریکی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم کی ترجمان تل ہینرک سچ بول گئی کہ اسرائیل غزہ میں سویلینز کے سوا کسی کو نشانہ نہیں بنا رہا— فوٹو: فائل

غزہ میں بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے منصوبے سے متعلق سچ آخرکار اسرائیلی ترجمان کی زبان پر آ ہی گیا۔

اسرائیلی ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کا نشانہ فقط فلسطینی عوام ہیں۔

امریکی ٹی وی کو اپنے انٹرویو کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کی ترجمان تل ہینرک بات چیت کے دوران سچ بول گئی کہ اسرائیل غزہ میں کسی اور کو نشانہ نہیں بنا رہا سوائے سویلینز کے لیکن پھر گڑبڑا کر اپنی بات کو گھماتے ہوئے کہنے لگی کہ نہیں، نشانہ دہشتگرد ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کئی مقامات سے گھسنے کی کوشش کے دوران مختلف مقامات پر حماس کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

جھڑپوں کے دوران حماس کی جانب سے مشین گنوں، اینٹی ٹینک راکٹوں اور ڈرون کے ذریعے قابض فورسز پر حملے کیے گئے، حماس سے جھڑپوں میں کم از کم 17 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب انسانی بنیادوں پر غزہ اور مصر کے درمیان رفاح بارڈر کراسنگ آج پھر کھول دی گئی، غزہ سے نکلنے کے انتظار میں لوگ جمع ہوگئے جبکہ غزہ سے مصر جانے والے پندرہ ممالک کے 6 سو افراد کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :