Time 03 نومبر ، 2023
کھیل

چیٹ لیک ہونے پر بابر اور سلمان نصیر خاصے ناراض ہیں: سینئر صحافی کا دعویٰ

میری رائے کے مطابق اس چیٹ کے لیک ہونے کی ذمہ داری بھی قبول کی جاچکی ہے جس کے بعد اب کوئی ابہام موجود نہیں: سہیل عمران/ فائل فوٹو
میری رائے کے مطابق اس چیٹ کے لیک ہونے کی ذمہ داری بھی قبول کی جاچکی ہے جس کے بعد اب کوئی ابہام موجود نہیں: سہیل عمران/ فائل فوٹو

سینئر اسپورٹس صحافی سہیل عمران نے انکشاف کیا ہے کہ کپتان بابر اعظم کی چیٹ لیک ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی او او سلمان نصیر خاصے ناراض ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو  پاکستان ‘  میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل عمران نے کپتان بابراعظم کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہونے سے متعلق انکشاف کیا کہ ’بابر اعظم کی چیٹ لیک ہونے پر تبصرے کیے جارہے ہیں اور میری رائے کے مطابق اس چیٹ کے لیک ہونے کی ذمہ داری بھی قبول کی جاچکی ہے جس کے بعد اب کوئی ابہام موجود نہیں‘۔

سہیل عمران نے کہا کہ ’بابر کی چیٹ لیک  پر کپتان سے گفتگو کرنے والے بظاہر سلمان ہیں جس سے متعلق امکان ہے وہ پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر ہیں، اس چیٹ کو سلمان نصیر کی جانب سے چیئرمین پی سی بی کو یقین دلانے کیلئے بھیجاگیا یہ چیٹ سلمان نصیر، بابر اعظم اور ذکا اشرف کے پاس تھی ‘۔

سینئر صحافی نے مزید کہا کہ’ اس حوالے سے بتایا جارہا  ہے کہ ذکا اشرف نے اس چیٹ کو آگے بھیجا،  ہماری اطلاعات ہیں کہ سی او او سلمان نصیر بہت ناراض ہیں کہ کارپوریٹ کلچر میں جب ایک صاحب نے ایک گفتگو دوسرے کو بھیجی تو وہ ان دونوں تک ہی رہنی چاہیے تھی‘۔

سہیل عمران کا کہنا تھا کہ ’ سلمان نصیر کا اپنی ناراضی پر مؤقف ہے کہ اب کھلاڑی سی او او پر کیسے اعتماد کریں گے ؟ اس چیٹ کے لیک ہونے سے پلیئرز اور سی او او کے درمیان جو  خلا پیدا ہوا ہے سب اس سے پریشان ہیں، سلمان نصیر کا مؤقف ہے کہ اگر میں نے وضاحت مانگی تھی پھر اسے آگے بھیج دیا تو وہ کیسے میڈیا پر آگئی اگر کھلاڑی پی سی بی کے چیئرمین اور سی او او سے کوئی بات کرے تو کیا وہ میڈیا پر آجائے گی۔

سینئر صحافی نے مزید کہا کہ دوسری جانب بابر اعظم بھی اس چیٹ کے لیک ہونے سے خاصے ناراض ہیں۔

مزید خبریں :