Time 05 نومبر ، 2023
کھیل

کاش ورلڈکپ میں آپ بھی ہوتے! حریم کو نسیم شاہ کی یاد آنے لگی

نسیم شاہ ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے جس کے بعد نسیم ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے سے محروم ہو گئے تھے/فوٹوفائل
نسیم شاہ ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے جس کے بعد نسیم ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے سے محروم ہو گئے تھے/فوٹوفائل

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو بھی بھارت میں جاری ورلڈکپ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کی محسوس ہونے لگی۔

نسیم شاہ ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی تکلیف کا شکار  ہو کر ناصرف ٹورنامنٹ بلکہ ورلڈکپ سے بھی باہر ہو گئے تھے، بعد ازاں انگلینڈ میں نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری کی گئی جس کے بعد فاسٹ بولر نے ری ہیپ کا عمل شروع کر دیا ہے۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد نسیم شاہ نے ٹوئٹر پر فخر زمان اور کپتان بابر اعظم کی تصویر پوسٹ کی اور شائقین کرکٹ کیلئے جاری پیغام میں لکھا کہ پی سی بی پر ہمیشہ یقین رکھیں۔

نسیم نے اپنی ٹوئٹ میں وسیم جونیئر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’ میری جان، کیا بات ہے آپ کی‘ فاسٹ بولر نے اپنی ٹوئٹ میں بابر اعظم اور فخر زمان کے شاندار اننگز کی بھی تعریف کی ۔

 اس ٹوئٹ پر جہاں نسیم شاہ کے مداحوں نے مختلف تبصرے کرتے ہوئے نسیم شاہ کو یاد کیا وہیں حریم شاہ بھی نسیم شاہ کیلئے ٹوئٹ کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

حریم شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ  ’کاش آپ اس ورلڈکپ کا حصہ ہوتے ، آپ کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے‘۔

مزید خبریں :