Time 05 نومبر ، 2023
دنیا

نام نہاد آزاد دنیا کے رہنما فلسطین میں نسل کشی کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں: پریانکا گاندھی

بین الاقوامی برادری کو جنگ بندی جیسا اقدام فوری طور پر کرنا چاہیے، جنگ بندی نہ ہوئی تو عالمی برادری کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں بچے گا: پریانکا گاندھی__فوٹو: فائل
بین الاقوامی برادری کو جنگ بندی جیسا اقدام فوری طور پر کرنا چاہیے، جنگ بندی نہ ہوئی تو عالمی برادری کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں بچے گا: پریانکا گاندھی__فوٹو: فائل

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے کہا ہے کہ غزہ میں صورتحال ہولناک اور شرمناک کے الفاظ سے آگے بڑھ چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر پریانکا گاندھی نے پیغام میں لکھا کہ غزہ میں 10 ہزار شہریوں کا قتلِ عام ہو چکا جن میں تقریباً 5 ہزار بچے شامل ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپوں، اسپتالوں اور  ایمبولینسوں کو بموں سے نشانہ بنایا گیا۔

پریانکا گاندھی نے لکھا کہ نام نہاد آزاد دنیا کے رہنما فلسطین میں نسل کشی کی مالی معاونت اور حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بین الاقوامی برادری کو جنگ بندی جیسا اقدام فوری طور پر کرنا چاہیے، جنگ بندی نہ ہوئی تو عالمی برادری کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں بچے گا۔

خیال رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 3 ہزار 900 بچوں اور 2 ہزار 509 خواتین سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 500 سے زائد ہو چکی ہے جب کہ 6 ہزار 360 بچوں اور 4 ہزار 891 خواتین سمیت زخمیوں کی تعداد 24 ہزار 158 سے تجاوز کر چکی ہے۔

مزید خبریں :