Time 05 نومبر ، 2023
پاکستان

فضل الرحمان کی حماس کے رہنماؤں سے ملاقات، مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات ہوئی ہے۔

 جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ گزشتہ روز قطر پہنچے جہاں ان کی حماس رہنماؤں سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے موقع پر حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہوجائے۔

فوٹو: جے یو آئی ف
فوٹو: جے یو آئی ف

حماس رہنما خالد مشعل نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین پر عرصہ دراز سے مظالم انسانی حقوق کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، مولانا فضل الرحمان پاکستان میں فلسطین کےسفیرکاکردار ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے دعویداروں کے ہاتھ معصوم بچوں اور خواتین کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :