Time 05 نومبر ، 2023
جرائم

رحیم یارخان میں شوہر کا بیوی پر مبینہ تشدد، ناک کاٹنے کی کوشش، سر کے بال کاٹ دیے

رحیم یارخان میں شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ناک کاٹنے کی کوشش کی اور سر کے بال کاٹ دیے۔

رحیم یارخان کے علاقے بستی نائیاں میں واقعہ پیش آیا جہاں نشے کے عادی شوہر نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

خاتون کے سر کے بال کاٹ دیے اور ناک کاٹنے کی کوشش کی جبکہ خاتون کو زخمی حالت میں شیخ زاید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خاتون کی بہن نے بیان دیا کہ خاتون کا شوہر نشے کا عادی ہے، مسلسل تشدد کرتا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست پر ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :