پاکستان
Time 06 نومبر ، 2023

’دہشتگردی کے حالیہ واقعات سے ثابت ہوتا ہے 2 ہمسایہ ملک ہمیں بلیک میل کرنا چاہتے ہیں‘

ژوب میں دہشتگردی کے واقعے میں 6 افغان باشندے شامل تھے: نگران وزیر اطلاعات بلوچستان۔ فوٹو فائل
ژوب میں دہشتگردی کے واقعے میں 6 افغان باشندے شامل تھے: نگران وزیر اطلاعات بلوچستان۔ فوٹو فائل

نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے ملک میں دہشتگردی کے حالیہ تین بڑے واقعات سے ثابت ہوتا ہےکہ 2 ہمسایہ ممالک ہمیں بلیک میل کرنا چاہتے ہیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان اچکزئی کا کہنا تھا یہ ثابت ہو گیا کہ بھارت ایک دہشتگرد ریاست ہے، بھارت کی دہشتگردی کے باوجود عالمی طاقتیں خاموش ہیں۔

وزیر اطلاعات بلوچستان کا کہنا تھا ژوب میں دہشتگردی کے واقعے میں 6 افغان باشندے شامل تھے، ملک میں دہشتگردی کے حالیہ تین بڑے واقعات سے ثابت ہوتا ہےکہ 2 ہمسایہ ممالک ہمیں بلیک میل کرنا چاہتے ہیں۔

جان اچکزئی کا کہنا تھا 40 سال افغانوں کی مہمان نوازی کی، جو سہولیات غیر قانونی غیر ملکیوں کو دی گئیں، یہ سہولت افغانستان میں بھی نہیں مل سکتیں۔

بلوچستان میں کانگو وائرس سے اموات پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا تھا وزیراعلیٰ بلوچستان نے کانگو وائرس کی صورتحال کا نوٹس لیا ہے اور کانگو وائرس کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

مزید خبریں :