Time 06 نومبر ، 2023
کھیل

ورلڈکپ: بنگلادیش نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

یہ میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں سری لنکن ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی__فوٹو: ای ایس پی این
یہ میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں سری لنکن ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی__فوٹو: ای ایس پی این

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 38 ویں میچ میں بنگلادیش  نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

 سری لنکا نے پہلےکھیلتے ہوئے بنگلادیش 279 رن بنائے، سری لنکا کی ٹیم 50 ویں اوور کی تیسری گیند پر 279 رن بنا کر  آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے چراتھ اسالنکا نے 108 رن کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ سدیرا سمارا وکراما 41 اور نسانکا 41 رن  بنا کر نمایاں رہے۔ ڈی سلوا نے 34 اور مہیش تھیکشانا نے 22  رن کی اننگ کھیلی۔

سری لنکا کے اینجیلو میتھیوز بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ ہوئے، تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بیٹر کو ٹائم آؤٹ ہونے پر مخالف ٹیم کی اپیل پر آؤٹ دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اینجیلو میتھیوز ٹوٹا ہوا ہیلمٹ لے کر میدن میں آگئے تھے جس کے بعد لنکن کرکٹر نے میچ میں فیلڈ امپائر کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے اجازت نہیں دی۔

بنگلایش کے کپتان شکیب الحسن سمیت کھلاڑیوں کی جانب سے ٹائم آؤٹ کا کہہ کر آؤٹ کرنے کی اپیل کی، امپائر نے اینجیلو میتھیوز کو ٹائم آؤٹ کی بنیاد پر آؤٹ قرار دے دیا۔

آئی سی سی قانون کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کو کسی بیٹر کے آؤٹ یا کریز چھوڑ کر جانے کے بعد2 منٹ میں گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے یعنی کسی بھی کھلاڑی کو وکٹ گرنے کے 2 منٹ کے اندر گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے لیکن میتھیوز ایسا نہیں کرپائے جس کی بنا پر امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔

 اس طرح میتھیوز پہلے کھلاڑی ہیں جو ٹائم آؤٹ کی وجہ سے آؤٹ قرار پائے۔

بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن نے 3 اور  شریف السلام اور شکیب الحسن نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلادیش نے 279 رن کا ہدف  42 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

بنگلادیش کی جانب سے نجم الحسین شانتو  90  اور  شکیب الحسن  82  رن بنا کر نمایاں رہے۔ لٹن داس نے 23  اور  محمود اللہ نے 22  رن بنائے۔

 سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشنکا نے 3 وکٹیں حاصل کیں،مہیش تھیکشانا اور اینجیلو میتھیوز  نے دو  دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن آل راؤنڈ کارکردگی پر  پلیئر آف دی میچ قرار  پائے۔

مزید خبریں :