Time 06 نومبر ، 2023
جرائم

ٹک ٹاک بنانے کے دوران گولی چلنے سے بھائی جاں بحق، دوسرے بھائی نے خودکشی کرلی

گولی چلانے والے بھائی نے والدین کے ڈر سے خود کو بھی گولی مار دی اور زندگی کا خاتمہ کر دیا: پولیس— فوٹو: اسکرین گریب
گولی چلانے والے بھائی نے والدین کے ڈر سے خود کو بھی گولی مار دی اور زندگی کا خاتمہ کر دیا: پولیس— فوٹو: اسکرین گریب

کوہاٹ میں ٹک ٹاک وڈیو بنانے کے دوران لڑکےسے گولی چل گئی جس سے بھائی جاں بحق ہوگیا جبکہ گولی چلانے والے بھائی نے والدین کے ڈرسے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق گھمکول میں دو بھائی ٹک ٹاک بنا رہے تھے کہ ایک نے دوسرے بھائی پر پستول تان کر ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو اس سے گولی چل گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گولی چلانے والے بھائی نے والدین کے ڈر سے خود کو بھی گولی مار دی اور زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

لاشیں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئیں، دونوں بھائیوں کا تعلق خانیوال سے ہے۔

پولیس کے مطابق مزید کارروائی جاری ہے۔

مزید خبریں :