Time 07 نومبر ، 2023
پاکستان

پاکستان کو بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا، ایک بار پھر سعودیہ سمیت دوست ممالک سے رجوع کا فیصلہ

اسلامی ترقیاتی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اورعالمی بینک سے بھی مدد لی جائے گی جب کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے ذریعے مالی گیپ کم ہونے کا امکان ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
اسلامی ترقیاتی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اورعالمی بینک سے بھی مدد لی جائے گی جب کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے ذریعے مالی گیپ کم ہونے کا امکان ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے بیرونی فنانسنگ گیپ ختم کرنے کےلیے ایک بار پھر دوست ممالک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو 6.5 ارب ڈالر کے بڑے بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے جس کے باعث نگران حکومت نے سعودی عرب اوریواےای سمیت دوست ممالک سے پھر رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلامی ترقیاتی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اورعالمی بینک سے بھی مدد لی جائے گی جب کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے ذریعے مالی گیپ کم ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سالانہ 6 ارب ڈالر ہدف کے مقابلے 3 ماہ میں خسارہ 94 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا اور نگران حکومت کا اندازہ ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 6 ارب ڈالر سےکم ہوکر ساڑھے 4 ارب ڈالر رہے گا۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایکسٹرنل فنانسنگ کا پلان شیئر کیا ہے اور آئی ایم ایف نے بیرونی فنانسنگ گیپ کو کم کرنے کیلئے نجکاری تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی ایم ایف نے مشورہ دیا کہ حکومت عالمی بانڈ مارکیٹ میں بانڈ جاری کرنے کے آپشن پر بھی غور کرے۔

مزید خبریں :