Time 08 نومبر ، 2023
جرائم

لاہور میں گھر میں کام کرنے والے 9 سالہ بچے کی پھندا لگی لاش برآمد

بچے کو پانچ سال قبل پراپرٹی ڈیلر شان کے پاس کام کیلئے رکھوایا تھا، ملزم نے پانچ سال میں ایک بار بھی بچے سے ملنے نہیں دیا: والدہ کی فریاد— فوٹو: فائل
بچے کو پانچ سال قبل پراپرٹی ڈیلر شان کے پاس کام کیلئے رکھوایا تھا، ملزم نے پانچ سال میں ایک بار بھی بچے سے ملنے نہیں دیا: والدہ کی فریاد— فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں گھر میں کام کرنے والے 9 سالہ بچے کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش ملنے کے بعد مالک مکان اور پراپرٹی ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم فرار ہو گئے۔

مبینہ طور پر مقتول بچے کی ماں نے مفرور ملزم پر بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام لگادیا۔

والدہ کا کہنا تھا کہ بچے کو پانچ سال قبل پراپرٹی ڈیلر شان کے پاس کام کیلئے رکھوایا تھا، ملزم نے پانچ سال میں ایک بار بھی بچے سے ملنے نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج اچانک فون کرکے بتایا کہ احسان نے خودکشی کرلی ہے، بچے کی لاش کو بھی گھر والوں کے پہنچنے سے پہلے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :