08 نومبر ، 2023
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں پاکستان ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن جاری ہے جس میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی حصہ لیا۔
پریکٹس سیشن میں ایم آر آئی رپورٹ نیگیٹو آنے کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی ٹریننگ میں بولنگ کی جب کہ ابرار احمد، امام الحق اور محمد نواز نے ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا۔
پریکٹس سیشن کے دوران تمام کھلاڑیوں نے فیلڈنگ میں بھرپور طور پر حصہ لیا، پریکٹس سیشن میں فاسٹ بولرز نے خاص پریکٹس کی، پریکٹس سیشن کے دوران بولرز نے اسٹمپ پر پانی کی بوتل رکھ کر بولنگ کی، فاسٹ بولرز نے لائن اور لینتھ بہتر بنانے کے لیے مخصوص ٹریننگ کی۔
پریکٹس میں شاداب خان سمیت تمام بولرز نے بولنگ کی، اس دوران شاداب نے جنوبی افریقا کے خلاف کن کشن کا شکار ہونے کے بعد پہلی مرتبہ بولنگ کی۔
فخر زمان کے علاوہ تمام بیٹرز نے بیٹنگ کی اورپاکستان ٹیم کی پریکٹس کے سیشن کے موقع پر فینز بھی موجود ہیں ۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم لیگ مرحلے کا آخری اور اہم میچ 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے گی۔