Time 08 نومبر ، 2023
پاکستان

ن لیگ نے ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ تبدیل کیا تو ساتھ چلنا مشکل ہوگیا: بلاول

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ  جب تک ن لیگ کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو  تھا ، ہم ساتھ چلتے تھے، جب بیانیہ تبدیل ہوا تو ساتھ چلنا مشکل ہوگیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے اتحاد کا نقصان دونوں جماعتوں کو ہوگا، نہ شہباز شریف کو زبردستی وزیر اعظم بنوایا نہ کسی کو وزیربنوایا، ہمارا تو ہمیشہ سے موقف ہےکہ الیکشن ہوں لیکن کسی  اور کا پہلےکچھ اور اب کچھ اور موقف ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہو یا نہ ہو،  الیکشن پیپلز پارٹی جیتےگی، یہ پہلی بار ہوگا کہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی جیالا ہوگا، کراچی کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، پیپلز پارٹی کو کسی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہمارا  رابطہ عوام سے ہے جب کہ  دوسروں کا رابطہ خصوصی سلیکشن کمیٹی سے ہے۔

مزید خبریں :