Time 09 نومبر ، 2023
دنیا

حوثی باغیوں نے یمنی فضائی حدود میں امریکی ڈرون مار گرایا، امریکا کی تصدیق

امریکا کی ایسی سرگرمیاں ہمیں اسرائیل کی فلسطین میں جاری جارحیت کے خلاف کارروائیوں سے نہیں روک سکتی: بیان— فوٹو: فائل
امریکا کی ایسی سرگرمیاں ہمیں اسرائیل کی فلسطین میں جاری جارحیت کے خلاف کارروائیوں سے نہیں روک سکتی: بیان— فوٹو: فائل

یمن کے حوثی باغیوں نے یمنی سمندری حدود کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی ڈرون کو مارگرایا، امریکا نے ڈرون تباہ کیے جانے کی تصدیق کر دی۔

اپنے بیان میں حوثی باغیوں کا کہنا تھا کہ ہمارے ائیر ڈیفنس نے یمن کی سمندری حدود میں اسرائیل کی مدد کیلئے پرواز کرنے والے امریکی ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا کی اس طرح کی سرگرمیاں ہمیں اسرائیل کی فلسطین میں جاری جارحیت کے خلاف کارروائیوں سے نہیں روک سکتی۔

دوسری جانب امریکی حکام نے تصدیق کردی ہے کہ امریکی ایم کیو 9 ڈرون کو یمن کے قریب بین الاقوامی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا ہے تاہم امریکا کی جانب سے حملے کے ذمہ داروں کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے بعد متعدد بار یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کرنے کا دعویٰ بھی کیا جاتا رہا ہے۔

مزید خبریں :