Time 09 نومبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

'پاگل خانے آئے ہو؟'، تقریب میں ہانیہ کے نام کی نعرے بازی پر عاصم اظہر غصے میں آگئے

پاکستان کے نامور گلوکار عاصم اظہر نے تقریب میں اداکارہ ہانیہ عامر کے نعرے لگانے والے طالب علم کو جھاڑ پلادی۔

عاصم اظہر اور اداکار یاسر حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جو کہ نجی یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تقریب کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار و گلوکار دونوں اسٹیج پر بیٹھے گفتگو کررہے ہیں۔

جیسے ہی عاصم اظہر بولنا شروع کرتے ہیں تو حاضرین میں سے کچھ طالبعلم 'ہانیہ ہانیہ' کی آوازیں لگانا شروع کردیتے ہیں۔

گلوکار فوراً ہی اپنی بات روک کر کہتے ہیں کہ 'کیا ہوگیا بیٹا؟ آئی بی اے ہی آئے ہو یا پاگل خانے آئے ہو؟'

اس دوران یاسر حسین بھی ماحول ہلکا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کہتے ہیں'یہاں سارے پڑھے لکھے لوگ ہیں، برائے مہربانی ایسا نہ کریں، پرسکون رہیں، اس کے بعد کانسرٹ میں بھی جانا ہے، یا کانسرٹ منسوخ کرانا ہے؟'

واضح رہے کہ 2019 میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ عاصم اظہر اور  ہانیہ عامر  ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے لیکن بعد میں انہوں نے 2020 میں واضح کیا کہ وہ صرف دوست ہیں۔

بعدازاں 2022 میں عاصم اظہر نے ماڈل و اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی تھی۔

مزید خبریں :