09 نومبر ، 2023
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنے آخری گروپ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم آج شام کولکتہ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔
قومی آل راؤنڈر شاداب خان مکمل فٹ ہوگئے جب کہ فاسٹ بولر حارث رؤف نےبھی بھرپور ٹریننگ شروع کردی۔
حارث رؤف کو پسلیوں میں تکلیف تھی جب کہ ان کا اسکین کلیئر آیا تھا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آج شام 6 بجےایڈن گارڈنز کولکتہ میں ٹریننگ کا آغازکرےگی۔
پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان میچ ہفتہ کو ایڈن گارڈنز کولکتہ میں شیڈول ہے۔