جسمانی وزن میں 25 فیصد تک کمی لانے والی دوا متعارف

اس دوا کے استعمال کی منظوری 2 کلینیکل ٹرائلز کے بعد دی گئی / فائل فوٹو
اس دوا کے استعمال کی منظوری 2 کلینیکل ٹرائلز کے بعد دی گئی / فائل فوٹو

جسمانی وزن میں کمی لانا آسان نہیں ہوتا اور اس کے لیے لوگ ورزش اور دیگر طریقوں کو اپناتے ہیں۔

مگر اب ایک ایسی دوا تیار ہوئی ہے جو جسمانی وزن میں کمی لانے کے لیے بہت زیادہ مؤثر ثابت ہورہی ہے۔

امریکی کمپنی ایلی للی کی تیار کردہ دوا Zepbound کو امریکا میں استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے اس کے استعمال کی اجازت دی، جو جسمانی وزن میں کمی لانے کے لیے ایسے افراد استعمال کر سکیں گے جو ہائی بلڈ پریشر یا کولیسٹرول اور ذیابیطس ٹائپ 2 کے شکار ہوں گے۔

اس دوا کی منظوری 2 بڑے کلینیکل ٹرائلز کے بعد دی گئی۔

ان ٹرائلز کے دوران رضا کاروں کو 72 ہفتوں تک استعمال کرائی گئی۔

زیادہ جسمانی وزن کے مالک ان سب افراد کو ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول یا دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا بھی سامنا تھا۔

ان افراد کو دن بھر میں 500 کیلوریز استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ٹرائل کے نتائج سے معلوم ہوا کہ اس دوا کو استعمال کرنے سے جسمانی وزن میں 18 سے 25 فیصد تک کمی آتی ہے۔

انجیکشن کی شکل میں استعمال کرائی جانے والی یہ دوا ان ہارمونز کے افعال تبدیل کرتی ہے جو میٹابولزم اور کھانے کی اشتہا کو کنٹرول کرتے ہیں، جس سے بلڈ شوگر کی سطح بھی بہتر ہوتی ہے۔

مگر اس دوا کے استعمال سے چند مضر اثرات کا بھی سامنا ہو سکتا ہے جن میں نظام ہاضمہ کے مسائل اور بال جھڑنا قابل ذکر ہیں۔

مزید خبریں :