کراچی کے ماہی گیروں نے 70 کروڑ روپے مالیت کی 'سوا' مچھلیاں پکڑ لیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے ماہی گیروں نے 70 کروڑ روپے مالیت کی' سوا 'مچھلیاں پکڑ لیں۔

کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں نے بڑی تعداد میں سوا مچھلیاں پکڑلیں، جال میں آنے والی مچھلیوں کی مالیت 70 کروڑ روپے ہے۔

کوسٹل میڈیا سینٹر کا کہنا ہے سوا مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والی چربی سے آپریشن کا دھاگا بنتا ہے، ایک سوا مچھلی کی قیمت 70 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک ہے۔

کوسٹل میڈیا سینٹرکے مطابق کہ نایاب سوا مچھلی کا گوشت ایک ہزار روپےکلو ہے۔

کوسٹل میڈیا سینٹر کا کہنا ہے کہ بھاری مالیت کی مچھلی جال میں آنے پر ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید خبریں :