10 نومبر ، 2023
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں 13 پیسےکا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 287 روپے 03 پیسے پر بند ہوا ہے۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 288 روپے کا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 72 پیسے مہنگا ہوا ہے۔