Time 11 نومبر ، 2023
کاروبار

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کردیے

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 3 نومبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 12 ارب 61 کروڑ ڈالر رہے—فوٹو: فائل
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 3 نومبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 12 ارب 61 کروڑ ڈالر رہے—فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 3 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.76 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 3 نومبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 12 ارب 61 کروڑ ڈالر رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 37 لاکھ ڈالر اضافے سے 7.51 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.39 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.10 ارب ڈالر رہے۔