11 نومبر ، 2023
ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پونے میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
بنگلادیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 306 رن بنائے، جواب میں آسٹریلیا نے 307 رن کا ہدف 44.4 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
بنگلادیش کی اننگز:
بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنائے، بنگلادیش کی جانب سے توحید ہردوئی 74 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اس کے علاوہ اوپنرز تنزید حسن اور لٹن داس نے 36،36 رنز اسکور کیے، کپتان نجم الحسن شنتو نے 45 رنز کی اننگز کھیلی، محمود اللہ نے 32، مشفق الرحیم نے 21، مہدی حسن مراز نے 29 اور نسم احمد نے 7 رنز بنائے۔
مہدی حسن دو رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے سین ایبٹ اور ایڈم زمپا نے دو دو جب کہ مارکس اسٹوائنس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا نے 307 رن کا ہدف 44.4 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش 177 رن کی اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے، ڈیوڈ وارنر نے 53 رن اسکور کیے۔
اسٹیو اسمتھ نے ناٹ آؤٹ 63 رن بنائے، ٹریوس ہیڈ نے 10 رن اسکور کیے۔
بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ لی۔