ملک میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق، رواں سال تعداد 5 ہوگئی

کراچی کے ضلع شرقی میں 31 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، وزارت صحت— فوٹو:فائل
کراچی کے ضلع شرقی میں 31 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، وزارت صحت— فوٹو:فائل

ملک میں ایک اور پولیو کیس رپورٹ ہوگیا جس کے بعد رواں سال تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 ہوگئی۔

وزارت صحت کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں 31 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، متاثرہ بچےکا تعلق یونین کونسل گجرو سے ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یونین کونسل گجرو سے رواں سال کاچوتھا کیس بھی رپورٹ ہوا تھا۔

ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ پولیو کم قوت مدافعت والے بچوں کو اپنا نشانہ بناتا ہے، پولیو کے خلاف جنگ میں پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہی ہے، ہائی رسک ایریاز میں اعلیٰ معیار کی پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :