Time 11 نومبر ، 2023
پاکستان

راولپنڈی: 3 کمسن بہن بھائی گھر میں کھیلتے ہوئے صندوق میں بند ہونے سے جاں بحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

راولپنڈی میں 3 کمسن بہن بھائی گھر میں کھیلتے ہوئے صندوق (ٹرنک) میں بند ہونے سے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ  راولپنڈی کے علاقے شاہ خالد کالونی میں پیش آیا۔

لواحقین کا کہنا ہےکہ تینوں بچےکھیلتے ہوئے صندوق میں بند ہوگئے تھے، ابتدائی معلومات کے مطابق تینوں بچوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔

جاں بحق تینوں بچوں کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچیاں اور 1 بچہ شامل ہے۔

مزید خبریں :