پاکستان
Time 12 نومبر ، 2023

لاہور: ڈیفنس میں 3 گاڑیوں کی ٹکر، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین، ایک بچی، ایک بچہ اور 2 مرد شامل ہیں: ریسکیو / فائل فوٹو
جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین، ایک بچی، ایک بچہ اور 2 مرد شامل ہیں: ریسکیو / فائل فوٹو

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 3 گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے حادثے کے بعد موقع پر پہنچ کر تحقیقات کیلئے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین، ایک بچی، ایک بچہ اور  2 مرد شامل ہیں۔

مزید خبریں :