کتے کو مالک کے موزے نگلنا مہنگا پڑ گیا

پیٹ سے موزے نکالنے کیلئے مولی کی گیسٹرو ٹومی اور اینٹرو ٹومی کے زریعے ایمرجنسی سرجری کی گئی جہاں اسے دو دن تک آئی سی یو میں رکھا گیا: فوٹو سوشل میڈیا
پیٹ سے موزے نکالنے کیلئے مولی کی گیسٹرو ٹومی اور اینٹرو ٹومی کے زریعے ایمرجنسی سرجری کی گئی جہاں اسے دو دن تک آئی سی یو میں رکھا گیا: فوٹو سوشل میڈیا

پالتو کتے کو مالک کے تین موزے نگلنا مہنگا پڑ گیا۔

پالتو جانور پالنے کا شوق تقریباً سب ہی رکھتے ہیں لیکن ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ایک بہت مشکل کام ہے جس کیلئے مالک کو ہر وقت چوکنا رہنا پڑتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں مولی نامی 10 سالہ کتیا نے انجانے میں مالک کے تین موزے نگل لیے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مالک کو واقعے کا علم تب ہوا جب مولی نے کھانے پینے سے انکار کر دیا اور اس کی طبعیت میں بھی سستی آنے لگی اور ساتھ ہی وہ الٹیاں بھی کرنے لگی۔

طبعیت کی خرابی پر مالک مولی کو جانوروں کے اسپتال لے گئی جہاں اس کا ایکسرے کیا گیا اور ڈاکٹرز نے مولی کے پیٹ میں ایک گیند نما کسی چیز کو پایا جس کے مزید ٹیسٹ کرنے پر معلوم ہوا کہ مولی نے مالک کے تین موزے نگل لیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے بتایا گیا کہ موزوں کی وجہ سے مولی کا نظام ہاضمہ مکمل بند ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ کھانے پینے سے قاصر تھی۔

ڈاکٹرز کے مطابق پیٹ سے موزے نکالنے کیلئے مولی کی گیسٹرو ٹومی اور اینٹرو ٹومی کے ذریعے ایمرجنسی سرجری کی گئی اور اسے دو دن تک آئی سی یو میں رکھا گیا۔ 

مولی کی مالک کا کہنا ہے کہ کامیاب سرجری کے بعد اس کی صحت میں بہتری آنے پر اسے اسپتال سے روانہ کردیا گیا اور اب وہ پھر سے پہلے کی طرح کھیل کود کرتی ہے۔

مزید خبریں :