Time 13 نومبر ، 2023
دنیا

جو بھی حماس کی حمایت کرے اسے ختم کر دینا چاہیے: اسرائیلی وزیر

اسرائیلی وزیر جنگ 7 اکتوبر کے واقعے کے بعد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر کے ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کر چکے ہیں۔ فوٹو فائل
اسرائیلی وزیر جنگ 7 اکتوبر کے واقعے کے بعد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر کے ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کر چکے ہیں۔ فوٹو فائل

اسرائیل کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر کا کہنا ہے کہ جو بھی فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی حمایت کرتا ہے اسے ختم کر دیا جانا چاہیے۔

امریکا اور اسرائیل میں دہشتگرد قرار دی گئی تنظیم کا حصہ رہنے والے اسرائیلی وزیر نے حال ہی میں غیر قانونی یہودی بستیوں میں 25000 ہتھیاروں کے علاوہ گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان تقسیم کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی 7 اکتوبر کے واقعے کے بعد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر کے ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ اتمار بن گویر نسل پرست یہودی تنظیم ’کہانے تحریک‘ کے سابق رکن تھے جس پر اسرائیل نے 1998 میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے باعث پابندی عائد کر دی تھی جبکہ امریکا نے بھی اسے دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بن گویر کے پرتشدد عقائد کے باعث انہیں فوجی خدمات کی انجام دہی سے بھی روک دیا گیا تھا۔

اسرائیلی وزیر کیخلاف نفرت آمیز اقدامات ، اشتعال انگیز تقاریر اور نسل پرستی جیسے الزامات میں 53 فرد جرم تیار کی گئی تھیں، انہیں 2007 میں نسل پرستی اور ایک دہشت گرد تنظیم کی حمایت کے جرم میں سزا بھی سنائی گئی تھی۔ 

مزید خبریں :