13 نومبر ، 2023
اسلام آباد: انتہائی کم ہونے والے فنگل انفیکشن ہسٹو پلازموسس کے اسلام آباد میں پھیلنےکا انکشاف ہوا ہے۔
پمز اسپتال کے انفیکشن ڈزیز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اختر کے مطابق اسلام آباد میں فنگل انفیکشن ہسٹو پلازموسس کے 2 کیس سامنے آئے ہیں، اس بیماری سے ایک شخص جاں بحق ہوا اور دوسرا صحتیاب ہورہا ہے۔
ڈاکٹرنسیم اختر نے بتایا کہ ہسٹو پلازموسس کے متعلق خیال تھا کہ یہ بیماری پاکستان میں نہیں پائی جاتی، 2 مریضوں کی جانچ کرکے اس مرض کا پتا چلایا گیا، اب تک پاکستان کےکسی اورخطے سے ہسٹو پلازموسس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
ڈاکٹر نسیم اختر نے کہا کہ پمز میں یورینری ہسٹوپلازما اینٹی جن ٹیسٹ کی سہولت دی جائے، پمز اسپتال میں دیگر جدید ٹیسٹ اور اینٹی وائرل اور اینٹی فنگل ادویات بھی دی جائیں۔