Time 13 نومبر ، 2023
پاکستان

پی پی 193، ن لیگ کا بشریٰ بی بی کے داماد کی جگہ فاروق مانیکا کو ٹکٹ دینے پر غور

میاں حیات مانیکا سابق وزیر عطا مانیکا کے بیٹے اور بشریٰ بی بی کے داماد ہیں: ذرائع— فوٹو: فیس بک
میاں حیات مانیکا سابق وزیر عطا مانیکا کے بیٹے اور بشریٰ بی بی کے داماد ہیں: ذرائع— فوٹو: فیس بک

مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 193 پاکپتن سے سابق خاتون اول و سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے داماد میاں حیات مانیکا کی جگہ فاروق مانیکا کو ٹکٹ دینے  پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق میاں حیات مانیکا سابق وزیر عطا مانیکا کے بیٹے اور بشریٰ بی بی کے داماد ہیں، میاں حیات مانیکا نے 2018 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا جبکہ فاروق مانیکا ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر الیکشن میں آزاد امیدوار کھڑے ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق مانیکا کی پارٹی سے ناراضی ختم ہوگئی ہے اور  سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کے ساتھ پریس کانفرس میں آئے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق مانیکا ن لیگ کے سابق ایم این اے رضا مانیکا کے بھائی ہیں۔

اس حوالے سے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر میاں حیات مانیکا نے ن لیگ سے رابطہ نہیں رکھا، 2018 کے الیکشن میں فاروق مانیکا جیتے لیکن صبح 100 ووٹ سے ہار گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس حلقے میں فاروق مانیکا بھی مضبوط امیدوار ہیں۔

دوسری جانب عطا مانیکا کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کیلئے درخواست دینے کی تاریخ 20 نومبر ہے، الیکشن لڑنا ہے اور ٹکٹ کا فیصلہ ہونے پر لائحہ عمل اختیار کریں گے۔

مزید خبریں :