13 نومبر ، 2023
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج 52 پیسے اضافہ ہوا ہے۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر آج 52 پیسے مہنگا ہوکر 287 روپے 55 پیسےکا ہوگیا ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ کاروباری روز ڈالر 287 روپے 3 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 289 روپےکا ہے۔