Time 14 نومبر ، 2023
دنیا

ویڈیو: اسرائیل نے لبنان میں کوریج کرنے والے صحافیوں پر حملہ کردیا

لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ کے دوران اسرائیلی فوج نے براہ راست کوریج کرنے والے صحافیوں پر فضائی حملہ کردیا/ فوٹو اے ایف پی
لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ کے دوران اسرائیلی فوج نے براہ راست کوریج کرنے والے صحافیوں پر فضائی حملہ کردیا/ فوٹو اے ایف پی

اسرائیل نے غزہ کے بعد لبنان پر بھی جارحیت برقرار رکھتے ہوئے صحافیوں پر براہ راست کوریج کے دوران حملہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ کے دوران اسرائیلی فوج نے براہ راست کوریج کرنے والے صحافیوں پر فضائی حملہ کردیا۔

صحافیوں پر اسرائیلی حملے کی ویڈیو انٹرنیشنل میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پریس کی جیکٹ پہنے اپنے صحافتی فرائض کو انجام دیتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اسی دوران ایک زور دار آواز آتی ہے اور صحافی اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ پڑتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافیوں کا کہنا ہےکہ انہوں نے اس علاقے کا دورہ لبنان میں اقوام متحدہ کی پیس کیپنگ اور لبنانی مسلح افواج کے ساتھ منصوبہ بندی کے بعد طے کیا تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں کئی فلسطینی صحافی جان سے جاچکے ہیں جب کہ اسرائیل نے بین الاقوامی اور مقامی خبر رساں اداروں سے بھی کہا ہے کہ وہ غزہ میں کام کرنے والے اپنے صحافیوں کے تحفظ کی ضمانت نہیں دے سکتا۔

دوسری جانب انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے قتل کیے جانے والے صحافیوں کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کم از کم 34 فلسطینی صحافی اور میڈیا ورکرز اسرائیلی حملوں کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :