Time 14 نومبر ، 2023
دنیا

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں سرنگ گرنے سے 40 مزدور دب گئے

یہ واقعہ اتوار کے روز لینڈ سلائینڈنگ کی وجہ سے پیش آیا جس دوران مزدور سرنگ کی تعمیر کیلئے کام کررہے تھے: رپورٹس/ فوٹو اے پی
یہ واقعہ اتوار کے روز لینڈ سلائینڈنگ کی وجہ سے پیش آیا جس دوران مزدور سرنگ کی تعمیر کیلئے کام کررہے تھے: رپورٹس/ فوٹو اے پی

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں زیر تعمیر سرنگ گرنے سے 40 مزدور دب گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز لینڈ سلائینڈنگ کی وجہ سے پیش آیا جس دوران مزدور سرنگ کی تعمیر کیلئے کام کررہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق ریاست اتراکھنڈ میں بہت سی عبادت گاہیں ایسی ہیں جہاں زائرین کا رش لگا رہتا ہے اسی وجہ سے زائرین کی سہولت کیلئے حکومت کی جانب سے سرنگ سے سڑک نکالنے کا پروجیکٹ شروع کیا گیا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پہنچ گئیں۔

انتظامیہ نے بتایا کہ ریسکیو ورکرز نے مزدوروں تک پہنچنے کا راستہ بنا لیا ہے جہاں سے انہیں آکسیجن اور کھانا فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم ملبے تلے دبے ہونے کی وجہ سے انہیں فوری نہیں نکالا جاسکتا۔

انتظامیہ کے مطابق مزدوروں کو نکالنے کیلئے وہ سرنگ کے 15 میٹر گہرائی تک پہنچ چکے ہیں اور ملبے کو صاف کرنے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں جبکہ مزدورں کو نکالنے میں مزید دو دن لگ سکتے ہیں۔

مزید خبریں :