Time 14 نومبر ، 2023
کاروبار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 1965 ڈالر کا ہوگیا/ فائل فوٹو
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 1965 ڈالر کا ہوگیا/ فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ ہوا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 12 ہزار 800 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 858 روپے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار 442 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 1965 ڈالر کا ہوگیا۔

مزید خبریں :