14 نومبر ، 2023
مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانےکی تیاری مکمل ہے۔
نیپرا میں جولائی تاستمبر 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کرنےکی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی، سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت ہوئی۔
نیپرا نے بجلی مہنگی کرنےکی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نیپرا حکام کے مطابق درخواست کے تحت تین ماہ کے لیے فی یونٹ ایک روپے 25 پیسے اضافہ بنتا ہے، مزید جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کیا جائےگا۔
خیال رہےکہ بجلی کمپنیوں نے 22 ارب 92 کروڑ روپے وصولی کی درخواست کر رکھی ہے۔