خود کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ خوش کیسے رکھا جائے؟

روزانہ 45 منٹ کے دوران ہلکی پھلکی ایکسرسائز جسم کو کئی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے/فوٹوفائل
روزانہ 45 منٹ کے دوران ہلکی پھلکی ایکسرسائز جسم کو کئی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے/فوٹوفائل

آج کی بھاگتی دوڑتی دنیا میں کسی بھی شخص کیلئے ایک صحت مند طرز زندگی اپنانا خاصامشکل ہے لیکن اس کے باوجود طبی ماہرین چند عادتوں کو انسان کے صحت مند اور خوش رہنے کا ذریعہ قرار دیتے ہیں۔

 وہ عادتیں کون سی ہیں آئیے جانتے ہییں ۔

روزانہ 45 منٹ کی ایکسرسائز 

طبی ماہرین کے مطابق دن بھر میں سے کم ازکم 45 منٹ ایکسرسائز کیلئے  وقف کردیں کیونکہ 45 منٹ کے دوران  ہلکی پھلکی ایکسر سائز جسم کو کئی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔

 باقاعدگی سے کی گئی ایکسرسائز قلبی امراض، آسٹروپورسس، انزائٹی اور ڈپریشن جیسے امراض کے خطرات  کو کم کرتی ہے جب کہ ذہنی پختگی اوراعتماد میں اضافہ کرتی ہے۔

شکر ادا کریں

اگرچہ ہم میں سے زیادہ تر افراد دن بھر میں کئی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہر انسان کے پاس ایسی کئی نعمتیں موجود ہوتی ہیں جن پر شکر ادا کیا جاسکے۔

اپنی زندگی میں ان خوشیوں اور نعمتوں کو ڈھونڈ کر ان کیلئے شکر گزار ہونے کی کوشش کریں کیوں کہ مثبت سوچ ہی مشکلات سے لڑنے اور آگے بڑھنے کی ترغیب دیتی ہے۔

خود کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ خوش کیسے رکھا جائے؟

روزانہ 3 لیٹر پانی

پانی انسانی جسم کیلئے فیول کا کام کرتا ہے، پانی کا زیادہ استعمال انسانی جسم کے فنکشن کو زیادہ اچھے سے کام کرنے کیلئے تیار کرتا ہے۔

 پانی کا زیادہ استعمال آپ کو ڈیٹاکسیفائی کرنے، نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے ، جلد اور بالوں کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہیے۔

ماہرین ایک اچھے طرز زندگی کیلئے کم ازکم 3لیٹر پانی کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔

بری عادتوں سے بریک لیں

ہر انسان میں کوئی نہ کوئی بری عادت پائی جاسکتی ہے یہ بری عادتیں کہیں انسان کی ذہنی تو کہیں  جسمانی صحت کو متاثر کرتی ہیں، لہٰذا روزانہ کی بنیاد پر ان عادتوں سے چھٹاکارا پانے کی کوشش کریں ۔

مثلاً موبائل فون کا زیادہ استعمال آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے خطرہ ہے لہٰذا کوشش کریں کہ ایک دن  موبائل فون  کے استعمال کا دورانیہ  کم کردیں، جنک فوڈ کا استعمال کم کریں یا پھر کوئی بھی ایسی عادت چھوڑدیں جو آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کو متاثر کررہی ہو۔

خود کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ خوش کیسے رکھا جائے؟

7 سے 8 گھنٹے کی نیند لیں

نیند کاکام نہ صرف جسم کو آرام دینا ہے بلکہ انسانی دماغ کے فنکشنز کو بحال کرنا بھی ہے، روزانہ 8 گھنٹے کی نیند کا ہدف مقرر کریں اور کم ازکم 7 گھنٹے کی نیند لازمی لیں۔

اس نیند کے ساتھ آپ خود کو  خوش اور صحت مند محسوس کریں گے اس سے آپ کو ذہنی اور جسمانی تندرستی حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور آپ کے دماغ اور جسم کو سکون ملے گا۔

مزید خبریں :