15 نومبر ، 2023
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں مقبول ترین بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 17 کی پیشکش ہوئی ہے جو ان دنوں بھارتی ٹی وی پر جاری ہے۔
حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی بتایا کہ انہیں بھارت کے رئیلیٹی شو میں شرکت کی پیشکش کی گئی ہے۔
حریم شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 'مجھے بگ باس کے سیزن 17 کے لیے بُلایا گیا ہے'، اُنہوں نے صارفین سے رائے بھی مانگی کہ 'میں اس پیشکش کو قبول کرکے بگ باس میں جاؤں یا نہیں؟'
حریم شاہ کی ٹوئٹ پر متعدد صارفین نے تبصرے کیے، کچھ نے انہیں بھارتی چینل کی اس پیشکش کو قبول کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ جاؤ اور پاکستان کا نام روشن کرو جب کہ چند صارفین نے انہیں پیشکش کو ٹھکرانے کا کہا۔
واضح رہے کہ سلمان خان کے شو بگ باس کے 17ویں سیزن کا آغاز گزشتہ ماہ اکتوبر میں ہوا تھا۔
بگ باس 17 کی اب تک 31 اقساط نشر ہوچکی ہیں، اس سیزن میں منور فاروقی، انکیتا لوکھنڈے اور ان کے شوہر وکاس جین (وکی)، ایشا مالویا، ابھیشیک کمار، جگنا ووہرا اور منارا چوپڑا مقبول ترین امیدوار ہیں۔