Time 15 نومبر ، 2023
پاکستان

وزارت داخلہ نے ملک میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے علاوہ اسلحہ فروخت پرپابندی لگادی

اسلحہ ڈیلرز ممنوعہ بور ہتھیارفروخت نہیں کرسکتے، اسلحہ ڈیلرز لائسنس ہولڈرز کوبھی ممنوعہ بور ہتھیار فروخت نہیں کرسکتے: نوٹیفکیشن— فوٹو:فائل
اسلحہ ڈیلرز ممنوعہ بور ہتھیارفروخت نہیں کرسکتے، اسلحہ ڈیلرز لائسنس ہولڈرز کوبھی ممنوعہ بور ہتھیار فروخت نہیں کرسکتے: نوٹیفکیشن— فوٹو:فائل

وزارت داخلہ نے ملک بھر میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) کے علاوہ اسلحہ فروخت پرپابندی لگادی۔

وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے علاوہ کسی بھی ڈیلرکی رسیدیں قابل قبول نہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ ڈیلرز ممنوعہ بور ہتھیارفروخت نہیں کرسکتے، اسلحہ ڈیلرز لائسنس ہولڈرز کوبھی ممنوعہ بور ہتھیار فروخت نہیں کرسکتے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ لائسنس پاکستان آرڈیننس فیکٹری سے خریدے گئے اسلحہ کا ہی بنے گا، پی او ایف کے علاوہ کسی ڈیلر سے خریدے اسلحہ کا لائسنس نہیں بنے گا۔

ذرائع نادرا کے مطابق لائسنس ہولڈرز صرف پاکستان آرڈیننس فیکٹری سے اسلحہ خرید سکتے ہیں۔

مزید خبریں :