Time 15 نومبر ، 2023
پاکستان

سائفر کیس میں گرفتار شاہ محمود کو ریلیف نہ مل سکا، ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 8 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا— فوٹو:فائل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 8 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا— فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 8 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

استغاثہ نے شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔

اس سے قبل آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت عالیہ سے رجوع کرتے ہوئے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی تھی چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی تھی۔

آج عدالت نے شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کی۔

 وائس چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالا جیل میں قید ہیں۔

مزید خبریں :