Geo News
Geo News

Time 15 نومبر ، 2023
پاکستان

ن لیگ کے اقلیتی ونگ کی دیوالی کی تقریب، نواز، شہباز اور مریم نے کیک کاٹا

نوازشریف اور شہبازشریف نے ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارک باد بھی دی— فوٹو: اسکرین گریب
نوازشریف اور شہبازشریف نے ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارک باد بھی دی— فوٹو: اسکرین گریب

کوئٹہ میں مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کی جانب سے دیوالی کی تقریب ہوئی۔

ن لیگ کے قائد نواز شریف، پارٹی صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز دیگر رہنماؤں کے ہمراہ بلوچستان کا دو روزہ دورہ کیا۔

دورے میں کئی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور 30 سے زائد شخصیات نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی۔

کوئٹہ میں ن لیگ کے اقلیتی ونگ کی جانب سے دیوالی کی تقریب ہوئی، تقریب کا اہتمام سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر درشن نے کیا تھا۔

نواز شریف، شہبازشریف اور مریم نواز نے کیک کاٹا۔ نوازشریف اور شہبازشریف نے ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارک باد بھی دی۔

اس موقع پر نوازشریف کا کہنا تھاکہ آئین پاکستان نے اقلیتوں کو برابر کا شہری قرار دیا ہے، اقلیتوں کی بہتری، تحفظ اور ترقی ہمیشہ ترجیح رہی ہے، اقلیتوں نے پاکستان بنانے میں کرداراد اکیا۔