Geo News
Geo News

Time 15 نومبر ، 2023
پاکستان

نواز شریف کی پی ٹی آئی خواتین پر آج پھر تنقید

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین پر  آج پھر تنقید کی ہے۔

کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے جلسے ہوتے ہیں، وہاں خواتین بھی آتی ہیں، تقاریر  سنتی ہیں  اور  چلی جاتی ہیں، ہمارے جلسوں میں دھمال یا ناچ گانا نہیں ہوتا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا کلچر نہیں ہےکہ اس طرح سےکام کیے جائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وطن واپسی پر مینار پاکستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھی نواز شریف نے پی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں کے بارے میں اسی طرح کے الفاظ کہے تھے جس پر اُنہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔