Time 15 نومبر ، 2023
دنیا

بنگلا دیش میں عام انتخابات اگلے سال 7 جنوری کو ہوں گے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بنگلا دیش میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

بنگلا دیشی الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 12 ویں پارلیمانی انتخابات 7 جنوری 2024 کو کرائے جائیں گے۔

ادھر دارالحکومت ڈھاکا میں اپوزیشن جماعت بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) 48 گھنٹے سے حکمران جماعت کے خلاف احتجاج پر ہے۔

بنگلادیشی اپوزیشن وزیراعظم حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ سے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ اپوزیشن کے  رہنما یا تو جیل میں ہیں یا پھر جلاوطن ہیں۔

ترجمان بی این پی کے مطابق پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر وزیر اعظم شیخ حسینہ مستعفی نہیں ہوتیں اور اقتدار ایک غیر جانبدار نگران حکومت کو منتقل نہیں کرتیں  تو انتخابات کا بائیکاٹ کر دیں گے۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ سیاسی بحران کے حل کے لیے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کریں۔

مزید خبریں :