16 نومبر ، 2023
پاکستان میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مشن چیف ناتھن پورٹر اور پاکستان میں فنڈ کی ریزیڈنٹ نمائندہ ایستھر پیریز نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کرکے آئی ایم ایف کے اہداف پورے کرنے پر پاکستانی کوششوں کو سراہا۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات میں اسٹینڈ بائے معاہدے کے پہلے جائزے کے تحت حکومتی ٹیم کے ساتھ تکنیکی سطح پر مذاکرات کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کے پاکستان کیلئے مشن چیف ناتھن پورٹر نے پروگرام کے سہ ماہی اہداف کو پورا کرنے میں حکومت پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آئی تکنیکی سطح پر بات چیت کا مثبت نتیجہ نکلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں نے ایس سی بی اے کے مختلف پہلوؤں پر وسیع تناظر میں بات چیت کی ہے۔
انہوں نے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں وزیر خزانہ، ان کی ٹیم اور گورنر اسٹیٹ بینک کے ساتھ ان کی ٹیم کے کردار کو سراہا۔
اعلامیے کے مطابق نگران وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ جاری کام پر آئی ایم ایف کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے ساتھ متفقہ اصلاحاتی کوششوں کیلئے مستقل حکومتی عزم کا اعادہ کیا جس کا مقصد طویل مدت میں پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔