16 نومبر ، 2023
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنےکے لیے کلیئرنس دے دی۔
ذرائع کے مطابق وہاب ریاض چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی نگران کابینہ کاحصہ رہیں گے، وہاب انٹرنیشنل کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بنانے کا کانٹریکٹ بجھوائے گا۔
دوسری جانب نوید اکرم چیمہ کو پاکستان ٹیم کا منیجر بنائے جانے کا امکان ہے۔
نوید اکرم چیمہ ماضی میں بھی ٹیم کے منیجر رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ نے کوچنگ اسٹاف کے لیے ملکی کرکٹرز سے رابطے شروع کردیے ہیں۔
سلیکشن کمیٹی کے ارکان کے لیے بھی مشاورت کا عمل تیزی سے جاری ہے۔