17 نومبر ، 2023
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو کپتان نہ بنائے جانے سے متعلق کہا ہے کہ کپتانی کیلئے شاہین شاہ کو رضوان پر ترجیح دینے کی وجہ پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کا 2مرتبہ ٹائٹل جیتنا ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ میں میزبان نے سوال کیا کہ محمد رضوان کو کپتان کیوں نہیں بنایا گیا؟ اس پر عماد وسیم نے کہا کہ یہ بورڈ کا اپنا فیصلہ ہے اس کیلئے ہمیں کوئی علم نہیں۔
سوال کے جواب میں محمد عامر نے کہا کہ آپ کا سوال بہت دلچسپ ہے لیکن اس بات کیلئے اندازہ نہیں لگایا جاسکتا کہ بورڈ نے کیا سوچ کر پلاننگ کی لیکن میرے خیال میں رضوان پر شاہین کو ترجیح لاہور قلندرز کے دو بار کے ٹائٹل پر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بطور کپتان شاہین کو کپتان بنائے جانے کے فیصلے تک لاہور قلندر نے کوئی ٹائٹل نہیں جیتا تھا لیکن شاہین کے 2 سال کپتانی کرتے ہی دونوں سالوں کا ٹائٹل لاہور نے ہی جیت لیا۔
بھارت کی ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی کو کرکٹرز نے ہوم ایڈوانٹج قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی کھلاڑی اپنی ہوم کنڈیشن سے اچھے سے واقف ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ پے درپے کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔