گلاب کی پتیوں میں چھپے فوائد جانیے

گلاب کا اگر جِلد پر استعمال کیا جائے تو اس سے جِلد تروتازہ اور شاداب لگتی ہے اور اگر اس کا عرق استعمال کیا جائے تو اس کے بھی بہت سے فوائد ہیں/ فائل فوٹو
گلاب کا اگر جِلد پر استعمال کیا جائے تو اس سے جِلد تروتازہ اور شاداب لگتی ہے اور اگر اس کا عرق استعمال کیا جائے تو اس کے بھی بہت سے فوائد ہیں/ فائل فوٹو

گلاب ایک ایسا پھول ہے جسے پوری دنیا میں ہی پسند کی جاتا ہے جو ہر طرح سے آپ کو متاثر کرتا ہے لیکن اس نے اپنے اندر بہت سے فائدوں کو بھی چھپا رکھا ہے۔

گلاب کا اگر جِلد پر استعمال کیا جائے تو  اس سے جِلد تروتازہ اور شاداب لگتی ہے اور اگر اس کا عرق استعمال کیا جائے تو اس کے بھی بہت سے فوائد ہیں۔

 لیکن کیا آپ کو معلوم ہے اگر گلاب کی پتیوں کا استعمال کھانے کی صورت میں کیا جائے تو اس سے آپ کی جسم کی نشوونما اور صحت پر بھی حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

گلاب کی پتیاں کھانے کے فائدے:

گلاب کی پتیوں میں قدرت نے اینٹی انفلیمیٹری خصوصیت رکھی ہےجس سے درد، سوجن اور  جلن سے آرم ملتا ہے۔

اس کے علاوہ گلاب کی پتیاں نظام ہاضمہ بھی درست رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔

یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ گلاب کی پتیوں میں فائبر پایا جاتا ہے اور کیلوری کی مقدار کم ہوتی ہے جو آپ کا وزن کم  کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔

گلاب کی پتیوں میں آینٹی آکسیڈینٹ، وٹامن سی اور وٹامن ای بھی پایا جاتا ہے جو آپ کی جِلد کو خوبصورت بنانے میں مدد دیتا ہے، اس کے علاوہ پتیاں جِلد پر پڑنے والی  قبل از وقت بڑھاپے کی علامتوں کو بھی چھپادیتی ہے۔

مزید برآں گلاب کی پتیوں کی خوشبو آپ کے ذہنی دباؤ کو بھی دور کرتی ہے اور آپ کا موڈ خوشگوار کردیتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

مزید خبریں :