Time 18 نومبر ، 2023
کاروبار

314 ارب کا ٹیکس فراڈ کرکے ریفنڈ لینے کی کوشش، 20 سے زائد کمپنیز کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن معطل

کراچی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں تک جعلی سیلز ٹیکس انوائسز فروخت کرنے والا نیٹ ورک سامنے آیا، ٹیکس ڈیٹا تک رسائی کے بعد ملزمان تک پہنچے، ایف بی آر ذرائع— فوٹو:فائل
کراچی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں تک جعلی سیلز ٹیکس انوائسز فروخت کرنے والا نیٹ ورک سامنے آیا، ٹیکس ڈیٹا تک رسائی کے بعد ملزمان تک پہنچے، ایف بی آر ذرائع— فوٹو:فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس فراڈ میں ملوث 20 سے زائد کمپنیوں کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن معطل کردی۔

  ٹیکس فراڈ میں ملوث اب تک 20 کمپنیوں کا سراغ مل گیا  جس کے بعد ایف بی آر ریجنل ٹیکس آفس ون نے کارروائی کرتے ہوئے ملوث کمپنیوں کے سیلز ٹیکس رجسٹریشن معطل کی۔

ذرائع کے مطابق ایک کمپنی کے مالکان کے خلاف تحقیقات میں ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والی کمپنی کا پتہ ملا، کراچی سمیت پنجاب تک جعلی سیلز ٹیکس انوائس بیچنے والا نیٹ ورک سامنے آیا۔

ذرائع ایف بی آر نے بتایاکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد تحقیقات کی گئی، کمپنیوں نے 314 ارب روپےکا ٹیکس فراڈ کرکے ریفنڈ حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم ٹیکس فراڈ میں ملوث متعدد کمپنیوں نے ریفنڈواپس کرنا شروع کردیا۔

ایف بی آرذرائع نے کہا کہ ملک بھر کے ٹیکس ڈیٹا تک رسائی کے بعد ملزمان تک پہنچے، ایک کمپنی کے دفتر سے ٹیکس ریٹرن فائل کیےگئے، مزیدتحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :