Time 18 نومبر ، 2023
جرائم

گوجرانوالا میں پی ٹی آئی رہنما سمیت 5 افراد کے قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

3 روز قبل پی ٹی آئی رہنما رانا افتخار کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار رانا افتخار سمیت پانچوں افراد جاں بحق ہو گئےتھے— فوٹو: اسکرین گریب
3 روز قبل پی ٹی آئی رہنما رانا افتخار کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار رانا افتخار سمیت پانچوں افراد جاں بحق ہو گئےتھے— فوٹو: اسکرین گریب

گوجرانوالا پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سمیت پانچ افراد کے قتل میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ 

سی پی او ایاز سلیم کے مطابق گرفتار ملزمان اور مقتول رانا افتخار کے درمیان پرانی دشمنی ہے، تین روز قبل دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس سے گاڑی میں سوار رانا افتخار سمیت پانچوں افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

ملزمان پہلے بھی دو بار رانا افتخار پر حملہ کر چکے تھے، واقعہ شہر کی مصروف شاہراہ کشمیر روڈ پر پیش آیا تھا۔

مزید خبریں :