Time 19 نومبر ، 2023
پاکستان

18 ہزار غیر قانونی غیرملکیوں کی فہرست کے پی پولیس کو ارسال، ڈی پورٹ کیا جائیگا

متعلقہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو کئی بار رضاکارانہ طور پر اپنے ملک جانے کا نوٹس دیا لیکن یہ لوگ نہیں گئے: کے پی پولیس۔ فوٹو فائل
متعلقہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو کئی بار رضاکارانہ طور پر اپنے ملک جانے کا نوٹس دیا لیکن یہ لوگ نہیں گئے: کے پی پولیس۔ فوٹو فائل

پشاور: محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے غیر قانونی طور پر مقیم 18 ہزار غیر ملکیوں کی فہرست صوبائی پولیس کو ارسال کر دی۔

غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور 18 نومبر کو بھی 2 ہزار غیر قانونی مقیم 959 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔

خیبرپختونخوا میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور 17 ستمبر سے اب تک طورخم بارڈر سے 2 لاکھ 21 ہزار 440 غیر ملکی اپنے وطن جا چکے ہیں۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے 18 ہزار غیر ملکیوں کی فہرست صوبائی پولیس کو بھیج دی ہے جس میں 6 ہزار سے زیادہ بچے اور 5 ہزار سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔

کے پی پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو کئی بار رضاکارانہ طور پر اپنے ملک جانے کا نوٹس دیا لیکن یہ لوگ نہیں گئے، فہرست میں شامل افراد کو رواں ماہ کے آ خر تک ان کے ملک بھیجا جائے گا۔

مزید خبریں :