Time 19 نومبر ، 2023
پاکستان

تحریک انصاف کا ایک اور رہنما ن لیگ میں شامل

غلام رسول انڑ ضلع نواب شاہ کے حلقے سکرنڈ سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے/فوٹوفائل
غلام رسول انڑ ضلع نواب شاہ کے حلقے سکرنڈ سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے/فوٹوفائل 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن سندھ اسمبلی غلام رسول انڑ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن سے پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما غلام رسول انڑ نے ملاقات کی، ملاقات کے بعد غلام رسول انڑ نے کہا کہ نواز شریف اور بشیر میمن کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے ن لیگ میں شامل ہوا۔

دوسری  جانب بشیر میمن کا کہنا تھا کہ غلام رسول انڑ کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان نواب شاہ کی سیاست میں اہم کردار ہو گا۔

غلام رسول انڑ ضلع نوابشاہ کے علاقے سکرنڈ سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے تاہم اب انھوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی سردارعاشق گوپانگ اور سردارعامرطلال گوپانگ نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

دونوں رہنماؤں نےشہبازشریف سے ملاقات میں ن لیگ میں شمولیت کااعلان کیا جس پر شہباز شریف نے کہا کہ اجتماعی کوششوں سے پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکالیں گے۔

مزید خبریں :